حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ 2015 ریاست تلنگانہ میں 14 مئی کو اور آندھرا پردیش میں 8 مئی کو رکھا گیا ہے۔ انٹر میڈیٹ یم پی سی امیدوار انجینئرنگ کے لیے اور بی پی سی امیدوار میڈیسن زمرہ کے لیے اہل ہیں ۔ فارم آن لائن داخل کئے جارہے ہیں ۔ ایمسیٹ میں شریک ہونے والے طلبہ کو نئے نصاب کے مطابق ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) اتوار 5 اپریل کو صبح 9 تا 12 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اور چارمینار نزد چومحلہ پیالیس خلوت میں سری چندرا جونیر کالج میں رکھا گیا ہے ۔ او ایم آر شیٹ اور ایمسیٹ رینک کے فارمولہ کاپی دی جائے گی ۔ امیدوار وقت پر شرکت کریں ۔۔