دفتر سیاست میں اتوار کو ایمسیٹ تمثیلی گرانڈ ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ ایم پی سی امیدواروں کے لیے ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) اور بی پی سی طلبہ کے لیے ایمسیٹ( میڈیکل ) کے امیدواروں کے لیے سیاست ایمسیٹ گرانڈ ٹسٹ اتوار 10 اپریل کو دوپہر 2 تا 5 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال اور محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھا جارہا ہے ۔ امیدواروں کے لیے گذشتہ 45 ایام سے مختلف اداروں ، تنظیموں ، رسائل کے تحت تمثیلی امتحانات ہورہے ہیں ۔ آندھرا جیوتی / اے بی این ، ساکشی ، ایناڈو ، اے آئی ایس ایف کے طلبہ اس اتوار کو گرانڈ ٹسٹ میں مکمل رہنمائی کی جائے گی ۔ وقت مینجمنٹ ، سوالات کو حل کرنے کے لیے وقت کا تعین ، صحیح او ایم آر شیٹ کی مشق کے ساتھ اچھے نشانات کے ساتھ اچھے رینک سے داخلہ کی سعی کرسکتے ہیں ۔ کسی بھی کالج کے طلبہ وقت پر شریک ہو کر گرانڈ ٹسٹ لکھ کر پرچہ حاصل کریں ۔۔