حیدرآباد ۔4 اگست (سیاست نیوز) گریجویٹ امیدواروں کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ فور، وی آر او جی ایچ ایم ایس بل کلکٹرس کے امتحانات میں شریک ہونے والے امیدواروں کیلئے آج اتوار 5 اگست کو صبح 11 تا 2 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر شریک ہوکر امتحانی سوالات کی نوعیت سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔ مسابقتی امتحانات کی تیاری کیسے کریں بھی بتایا جائے گا اور گائیڈنس ؍ ماڈل پیپرس دستیاب رہیں گے۔