حیدرآباد ۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) پولیس کانسٹیبلس کے تقررات کیلئے پہلے مرحلہ میں 200 سوالات کے 200 نشانات کا ہوگا۔ اس میں کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ کا فزیکل ٹسٹ کیلئے اہل قرار دیا جئے گا۔ اس ضمن میں پولیس کانسٹیبلس کے فارم داخل کئے امیدواروںکیلئے ایک اہم اور معلوماتی ماڈل ٹسٹ معہ او ایم آر جوابی شیٹ کے اتوار 22 جولائی کو صبح 11 تا 2 بجے دن رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر شریک ہوکر استفادہ کریں۔