دفتر سیاست میں آج ٹیچرس امتحانات پر لکچر

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ٹیچرس ( گروکل ) کے 31 مئی کو ہونے والے امتحان کے تین سکشن جنرل اسٹیڈیز ، ذہنی رجحان اور انگریزی کے ٹیچرس اگزام کے ماہرین مسٹر وینکٹیش ، مرلیدھر کا خصوصی لکچر ہوگا ۔ جو جمعرات 27 اپریل صبح 9 بجے تا 12 بجے دن دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔۔

 

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے
تحت اساتذہ کے تقررات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : (راست ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ریزیڈنشیل اسکولس ( گروکل ) ٹیچرس کے تقررات کے لیے مسابقتی امتحان 31 مئی کو رکھا ہے ۔ اس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 4مئی ہے اور امیدوار ٹی جی ٹی / ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر یا پی جی ٹی پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس میں کسی ایک کے لیے ہی امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ امیدواروں کا فارم کسی ایک کے لیے ہی داخل ہورہا ہے ۔ ٹی جی ٹی میں ٹیٹ دیکھا  جارہا ہے جب کہ پی جی ٹی میں صرف پی جی اور بی ایڈ پر اہلیت ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس  پر اس کی کوچنگ ہورہی ہے ۔۔