حیدرآباد ۔ 23 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کے گروپ IV، وی آر او، وی آر اے کے تقررات کیلئے پبلک سرویس کمیشن کا امتحان رکھا جاتا ہے۔ اس کا گائیڈنس لکچر پروگرام آج اتوار 24 جون کو 11 بجے دن سیاست گولڈ جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے اور ماڈل ٹسٹ پیپر بھی مہیا کیا جائے گا۔ انٹر اور ڈگری امیدوار وقت پر شرکت کریں۔
پولیس کانسٹیبلس ؍ ایس آئی کے تقررات پر آج سیاست میں گائیڈنس لکچر پروگرام
حیدرآباد ۔ 23 جون (سیاست نیوز) پولیس کانسٹیبلس اور سب انسپکٹرس کے تقررات کیلئے تحریری امتحان رکھا جارہا ہے جو تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت ہوگا۔ اس کیلئے انٹر؍ ڈگری امیدوار اہل ہیں۔ اس سلسلہ میں معلومات اور گائیڈنس پروگرام اتوار 24 جون کو 11 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے۔