دفتر سیاست میں آج نیٹ ٹسٹ سیریز کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) انٹر بی پی سی طلبہ کیلئے میڈیکل انٹرنس ’’نیٹ‘‘ کے ماڈل ٹسٹ سیریز کا آج اتوار 13 جنوری کو ساتواں ماڈل ٹسٹ 2 تا 5 بجے دن سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے جو امیدوار فارمس آن لائن داخل کرچکے ہیں وہ اس سے استفادہ کریں۔ ایمسیٹ اور نیٹ کی کراش کورس کوچنگ کے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ فارم کی خانہ پری کریں۔