حیدرآباد۔ 22۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز ہفتہ 23 جنوری کو صبح 9 بجے تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس منعقد کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ایسے مریض کو کمر کے درد ، گھٹنوں کے درد ، گردن کے درد ، موٹاپا ، جلدی امراض ، آدھے سر کا درد ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ کے علاوہ دیگر امراض میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب یم ڈی کی زیر نگرانی ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور حجامہ کے ذریعے علاج کریں گے ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ حجامہ کیمپ میں شرکت کے خواہش مند مریض مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کیلئے ڈاکٹر محمد عبدالمجیب سے 8297158387 پر 10 بجے دن سے 4 بجے دن تک ربط کرسکتے ہیں ۔