حیدرآباد ۔ 2 مئی (راست) فولس پیراڈائز ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام 3 مئی کو 7 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر سیاست میں زیرصدارت جناب زاہد علی خاں مدیر سیاست ، جناب سید محمود علی ڈپٹی سی ایم تلنگانہ مہمان خصوصی، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ارد واکیڈیمی تلنگانہ منعقد ہوگا۔ میسور کی معروف غزل گو شاعرہ محترمہ شفیقہ پروین کا مجموعہ کلام ’’جھیل تن میں چاند اتر گئے کئی‘‘ کی رسم اجراء کے بعد تلنگانہ مزاحیہ مشاعرہ مقرر ہے، جس میں ملک گیر و عالمی شہرت کے یافتہ شعراء طنز و مزاح جناب شاداب بے دھڑک مدراسی، چچاپالموری، معین امر بمبو، وحید پاشاہ قادری، فرید سحر، سردار اثر، لطیف الدین لطیف، گوند اکھشے اور شاہد عدیلی اور اطیب اعجام حصہ لیں گے۔ محترمہ تسنیم جوہر، اوما دیوی، سویتا سونی اور شفیقہ پروین حصہ لیں گی۔ محبان اردو سے اس مشاعرے کی کامیابی کی اپیل کی جاتی ہے۔