حیدرآباد۔/29جولائی، ( سیاست نیوز) اقلیتی نوجوانوں لڑکے ؍ لڑکیوں کو بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے درکار ضروریات جی آر ای، جی میاٹ، ٹوفل، آئی ای ایل ٹی ایس وغیرہ کے بارے میںاور لندن؍ برطانوی یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے دفتر ’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال ، عابڈس پر 30جولائی جمعرات کو 11بجے دن لندن ایجوکیشن مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے سی ای او مسٹر سرفراز حسن کا توسیعی لکچر ہوگا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ صدار ت کریں گے۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈگری، انجینئرس، ایم بی اے، فارمیسی گریجویٹ، پی جی امیدواروں سے اپنے ایس وی کے ساتھ شرکت کی ایم اے حمید کنوینر نے اپیل کی ہے۔