دفتر سیاست میں آج روزگار کے مواقع پر پروگرام

حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) روزگار کے مواقع پبلک سکٹر، ملٹی نیشنل کمپنیوں، سرکاری ملازمت کے حصول اور پرائیویٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کیلئے دسویں، انٹر، ڈگری، پروفیشنل لڑکے ؍ لڑکیوں کیلئے ایک پروگرام اتوار 11 مئی کو دن میں 3 تا 5بجے دفتر روزنامہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ جاب ڈیولپمنٹ آفیسر رنگاریڈی جن کے تحت کئی کمپنیاں ؍ انڈسٹری ہیں اس پر اے حمید نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے۔ مسٹر محمد محبوب حسین آزاد، انٹرویو، سافٹ اسکل، سی وی کی تیاری پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر لکچر دیں گے۔