دفتر سیاست میں آج خواتین کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 19 فبروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ 20 فبروری جمعرات کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر کوثر فاطمہ، ڈاکٹر منیر فاطمہ، ڈاکٹر جویریہ عرشین، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاکٹر سعدیہ کوثر خواتین کا علاج کریں گے۔ ایسے خواتین جو کمر درد، جوڑوں کے درد، گھٹنوں کے درد، پیٹھ کا درد، پٹھوں کا اکڑاؤ، امراض نسواں، بے خوابی،ذیابیطس ، بی پی، عرق النساء وغیرہ میں مبتلاء ہو وہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حجامہ صحت مند خواتین بھی کرواسکتے ہیں کیونکہ اس سے بدن انسان کی صحت معتدل رہتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ چاند کی تاریخ کی حدیث۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بہترین دن جس میں تم حجامہ کراسکتے ہو۔ وہ چاند کی 17 ، 19 اور 21 تاریخ ہے۔ ان تاریخوں میں حجامہ کروانے سے 72 بیماریوں میں شفاء ہے۔ ڈاکٹرس مرض کے علاج کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے۔ مریضہ سے فی کپ 50 روپئے علیحدہ سے لئے جائیں گے۔ حجامہ کیمپ کے خواہشمند مریضہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 پر رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن کے اوقات 11 بجے دن تا 4 بجے شام ہیں۔

دفعہ (498)A کے طریقہ کار کو سہل بنانے کا مطالبہ ۔ پی او ڈبلیو
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : پروگریسیو آرگنائزیشن آف ویمن (پی او ڈبلیو ) نے کہا کہ ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جائے گی تاکہ دفعہ 498 کے تحت قانونی کارروائی کو طویل طریقہ کار کے بجائے سہل بنانے کی غرض سے لا کمیشن اور حکومت سے مطالبہ کیا جاسکے ۔ پی او ڈبلیو کی ریاستی خواتین کمیٹی کے اجلاس سے مختلف تنظیموں کے قائدین نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ ، مرکز ، ریاستی حکومتوں اور ہائی کورٹ کو ایک یادداشت داخل کی جائے گی ۔ سی کے راما صدر ، جی جھانسی جنرل سکریٹری و دیگر قائدین نے راونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کیا ۔ ان قائدین نے سپریم کورٹ کی جانب سے گفٹ کو جہیز قرار نہ دئیے جانے پر اظہار تاسف کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے گھریلو تشدد میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ان قائدین نے دفعہ (498)A کے متعلق سپریم کورٹ کی رولنگ پر افسوس کا اظہار کیا اور خواتین پولیس اسٹیشنوں کی کارکردگی کے اوقات کو 24 گھنٹے کردینے کا مطالبہ کیا ۔۔