دفتر سیاست میں آج جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں تصنیف ’ خزینہ بلاغت ‘ کی رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : بزم نگاران اردو ادب کے زیر اہتمام حضرت علی کے ملفوظات کی منظوم ہئیت پر مشتمل ادیب ، شاعر و صحافی جناب تقی عسکری ولا کی تصنیف ’ خزینہ بلاغت ‘ کی رسم اجراء تقریب 29 ستمبر 4-30 بجے ساعت شام گولڈن جوبلی ہال ، احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے دست مبارک سے اجرائی عمل میں آئے گی ۔ خطیب اہلبیت و دانشور اور منیجنگ ٹرسٹی ہیلپنگ ہینڈس ڈاکٹر شوکت علی مرزا صدارت کریں گے ۔ جس میں ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور اور ڈپٹی ڈائرکٹر نیوز دور درشن حیدرآباد جناب شجاعت علی ( آئی آئی ایس) مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ صدرا یم ڈی ایف جناب عابد صدیقی نظامت انجام دیں گے ۔۔