دفتر سیاست میں آج بی ایڈ انٹرنس کا ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 23 مئی (سیاست نیوز) بی ایڈ میں داخلے کیلئے انٹرنس ٹسٹ ایڈسٹ 6 جون کو مقرر ہے۔ اس کے میاتھس، فزیکل سائنس، بیالوجیکل سائنس اور سوشیل اسٹڈیز میتھاڈالوجی کے امیدوار کیلئے نمونہ پرچہ سے واقفیت اور او ایم آر شیٹ کی مشق کیلئے ایک تمثیلی امتحان (ماڈل ٹسٹ) آج اتوار 24 مئی کو 3 تا 5 بجے دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار کو سوال کا پرچہ دیا جائے گا اور رینک کے حصول اور کونسلنگ کی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ایسے امیدوار جو بی ایڈ کرنے کے خواہشمند ہوں اور بی ایڈ انٹرنس کے لئے درخواستیں داخل کی ہوں ، وہ اس تمثیلی امتحان میں شرکت کرتے ہوئے تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ماڈل ٹسٹ کے دوران امیدواروں کو نمونے پرچے سوالات سے واقف کروانے کے علاوہ او ایم آر شیٹ کی بھی مشق کروائی جائے گی۔