حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) ایمسیٹ (انجینئرنگ ؍ میڈیکل) آندھراپردیش کیلئے 8 مئی کو اور تلنگانہ کیلئے 14 مئی کو مقرر ہے۔ اس کیلئے اچھے رینک حاصل کرنے پر داخلہ ملتا ہے۔ ایمسیٹ کا نہایت معلوماتی اور اہم تمثیلی امتحان (Mock Test) آج اتوار 3 مئی کو 11 تا 2 بجے رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر 7 نمونہ پرچہ سوالات بھی دستیاب ہیں۔ کسی بھی کالج کے طلبہ برسرموقع شریک امتحان ہوکر پرچے سوالات حاصل کرسکتے ہیں ۔