حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام نیشنل فاونڈیشن آف کمیونل ہارمونی وزارت داخلہ حکومت ہند کے اشتراک سے ایک تحریری مقابلہ بہ عنوانات پرائمری اسکول ’’قومی یکجہتی اور ہندوستان اور ہائی اسکول طلبہ کیلئے‘‘، ’’قومی ہم آہنگی اور امن‘‘ رکھا گیا ہے۔ انگریزی ہندی اور اردو میں مضمون تحریر کرسکتے ہیں۔ مقابلہ آج اتوار 7 ستمبر کو صبح 11.30 بجے تا ایک بجے دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ایک لاکھ مالیتی انعامات تمام طلبہ کو عطا کریں گے اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔