حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : دفتر سیاست میں 31 دسمبر کو 5-30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال عابڈس میں عذرا مسعود ایجوکیشنل چیرٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام طلباء وطالبات میں پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اور بسٹ اردو ٹیچر / جونیر لکچرار ایوارڈ تقریب زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست مقرر ہے ۔
صدر نشین عذرا مسعود ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بموجب اس تقریب کے مہمانان خصوصی علامہ اعجاز فرخ ، ممتاز قانون داں عثمان شہید ، جناب محمد اعظم ( یو ایس اے ) ، مولانا سید حیدر علی الحسینی قادری ہوں گے ۔ پروگرام کی نظامت کیرئیر کونسلر ایم اے حمید کی ہوگی ۔ جناب محمد یونس مینجنگ ٹرسٹی عذرا مسعود ٹرسٹ اور احمد بشیر الدین فاروق نے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔