دفتر سیاست میںآئمہ و مؤذنین پر اجلاس

حیدرآباد ۔ 11 جنوری (راست) محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب پیش اماموں و مؤذنین کو ماہانہ تنخواہیں ایصال کرنے سے متعلق ایک معلوماتی اجلاس 16 ڈسمبر 2013ء احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں معزز سپریم کورٹ آف انڈیا و معزز ہائیکورٹ آندھراپردیش کے فیصلوں و احکامات کی روشنی میں پیش اماموں و مؤذنین کو وقف بورڈ آندھراپردیش کے احکامات کی روشنی میں تنخواہیں ایصال کی جانی چاہئے۔ اس میٹنگ میں آندھرا اور تلنگانہ کے پیش اماموں کی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔ اس میٹنگ میں یہ طئے کیا گیا تھا پیش اماموں و مؤذنین کی درخواستیں جو وقف بورڈ کے نام سے داخل کی جائیں لیکن وقت کی تنگی کی وجہ جملہ امور پر گفتگو نہیں ہوسکی۔ لہٰذا دوبارہ اس ضمن میں ایک اہم میٹنگ پیر 20 جنوری کو صبح 10 بجے سے 5 بجے دن دفتر مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم احاطہ روزنامہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس تشریف لاکر مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے درخواست فارم کی تکمیل کرسکیں اور نہ صرف میٹنگ کے روز کسی بھی اوقات کار دفتر میں تشریف لاکر درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب محمد عبدالقدیر نائب صدر مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم سے 9394801526 پر ربط کریں۔