دفتر بھودان ٹرسٹ کو حکومت نے اپنے کنٹرول میں لے لیا

حیدرآباد 6 جولائی ( آئی این این )حکومت تلنگانہ نے بھودان ٹرسٹ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے کے فیصلہ کے بعد ٹرسٹ کے آفس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے جو وزیر مال بھی ہیں کہا کہ پرنسپال سکریٹری (مال)بی آر مینا، بھودان ٹرسٹ کے امور کے نگراں ہوں گے۔ انہوں نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ بھودان ٹرسٹ کی سرگرمیوں کا پتہ چلانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ایک تخمینہ کے مطابق بھودان ٹرسٹ نے نلگنڈہ اور رنگا ریڈی اضلاع میں اپنی 80 فیصد اراضیات صنعتوں پر پٹہ پر دیا ہے یا فروخت کردیا ہے۔