حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنوں نے آج انٹرمیڈیٹ امتحانات کے سلسلے میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے روبرو دھرنا دیا۔ مسٹر جے نرنجن تلنگانہ اسٹیٹ سیکریٹری اے بی وی پی اور مسٹر کے سری ہری نیشنل ایگزیکٹیو ممبر نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحان سے متعلق عوام الجھن کا شکار ہیں۔ طلبہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش ایجوکیشن منسٹرس کی جانب سے دیئے گئے متضاد بیانات سے الجھن میں ہیں۔ اے بی وی پی قائدین نے تین زونس تلنگانہ، آندھرا پردیش اور رائلسیما میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی سہ رخی تقسیم کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی دوران پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ان کو تحویل میں لے لیا۔