پاناجی۔27مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی دفاعی خریداری پالیسی کا آغاز دفاعی نمائش انڈیا 2016ء کے دوران جو کل سے گوا میں شروع ہورہی ہے آغاز کیا جائے گا ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ دفاعی خریداری پالیسی آن لائن کا دفاعی نمائش ڈیف ایکسپو کے دوران کیا جائے گا ۔ اسے وزارت کی ویب سائٹ پر بھی شائعکیا جائے گا ۔ چار روزہ نمائش کے آغاز سے قبل بیان دیتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ یہ نمائش انتہائی اہم واقعات پیش کررہی ہے جس میں درآمدات اور اس شعبہ کا ہندیانہ شامل ہے ‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دفاعی شعبہ کی ’میڈ ان انڈیا اور یف ایکسپو‘ دو مختلف باتیں ہیں ۔ دفاعی نمائش کا بنیادی تصور مختلف کمپنیوں کے درمیان تجارتی تبادلہ ہے جو دفاعی نمائش میں ہوگا ۔سابق چیف منسٹر گوا نے کہا کہ دفاعی نمائش کی ویب سائٹ وزارت دفاع کے زیرنگرانی ہوگی جس میں 1054 کمپنیاں شامل کی گئی ہیں جو اپنے اسٹال لگائیں گی ۔ یہ نمائش گوا میں چار دن جاری رہے گی ۔