نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو کے آئندہ ماہ دورہ ہند سے قبل دونوں ممالک نے آج دفاعی اور صیانتی تعلقات میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ اس جائزہ میں دفترخارجہ کے مشیروں پر مشتمل ہندوستانی وفد اور اسرائیلی دفاعی مشیروں کا وفد اسرائیل کی وزارت خارجہ کے یوول روٹیم کی زیرقیادت وفد شامل ہوا۔ معتمد معاشی تعلقات وزارت خارجہ وجئے گوکلے ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دونوں ممالک دفاع، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیمات، داخلی سلامتی میں باہمی تعاون کا جائزہ لیں گے۔