دفاتر کے کاموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت

نئے اضلاع سے متعلق جائزہ اجلاس‘کلکٹر نیتو پرساد کا خطاب
کریم نگر ۔ 15ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نئے اضلاع کے سرکاری دفاتر کیلئے نشاندہی کردہ عمارتوں میں ضروری مرمت کرلی جائے ‘فوریتعمیری کام شروع کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ کاموں کو کروائے جانے کی طرف توجہ دیں‘کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیداروں کو حکم دیا ۔ چہارشنبہ کو کلکٹر کیمپ میں نئے کلکٹریٹ دفاتر کے قیام پر جائزہ اجلاس منعقد کیا اور نئے اضلاع کے دفاتر میں 6 اکٹوبر کو جاکر کام کرنے کے قابل دفاتر میں پوری سہولتوں کا انتظام کرلیا جانا چاہیئیکہاسبھیشاخوں میں جاریہ ماہ کی 16 کو ڈاٹا انٹری پوری کرلی جائے ‘ 18تاریخ تک کامن فائل کی بھی اسکائننگ کرلی جائے ‘25 تاریخ تک فائیلوں کو تیار رکھ لیاجائے ۔ جگتیال پر اپنینئے کلکٹریٹ کے قیام کے کاموں میں سرعت پیدا کریں کہہ کر مشورہ دیا ۔ مرمت اور دیگر درکار تمام تر سہولتوں کیلئے 45 لاکھ ‘ جگتیال کیلئے اور پدا پلی کلکٹریٹ کیلئے 41 لاکھ روپئے مختص کردیئے گئے ہیں  متعلقہ سب کلکٹرس ‘ آر ڈی اوز عمارت میں مرمت کے کاموں کا معائنہ و جائزہ لیں ۔ نئے دفاتر  میں ضروری درکار فرنیچر ‘ اے سی کا جوائنٹ کلکٹر کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی جاکر خریدی کرلی جائے یا دفاتر کی عمارتوں کی نشاندہی کا کام پورا ہوچکا۔ کلکٹر جے سی چیمبر ڈی آر او سیکشن ویڈیو کانفرنس ہال اس کیمپس میں ہوں گے ۔ جگتیال دھرور کیمپ ‘ پنچایت راج بھون میں کلکٹر دفتر قائم کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں جگتیال سب کلکٹر ششانک ‘ جوائنٹ کلکٹر اے ناگیندر ‘ ڈی آر او ویرا برہمیا ‘ پداپلی آر ڈی او کلکٹریٹ ‘ اے او ڈی رویندر وغیرہ شریک تھے ۔