دفاتر پولیس کے باہر صحافیوں کا احتجاج

نئی دہلی ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے گروپ نے آج یہاں دہلی پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا اور میڈیا والوں کو زدوکوب اور ان سے غلط برتاؤ کے ملزم پولیس پرسونل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ روز دو جرنلسٹوں نے علحدہ شکایتیں درج کرائی تھیں۔