ایک تیر انداز بڑا نشانہ باز تھا ۔ کوئی شکار اس سے بچ نہیں پاتا تھا۔ اس سے جنگل کے جانوروں میں کھلبلی مچ گئی اور سبھی گھنے جنگلوں میں جا پہنچے ۔ لیکن شیر نے ڈکار کر بہادری جتاتے ہوئے کہا تم سب بزدل ہو دیکھو میں اس شکاری کا کام تمام کئے دیتا ہوں ۔
یہ کہہ کر وہ زمین میں اپنے خوفناک پنجوں کو گڑا گڑا کر اور گرج گرج کر سارے جانوروں پر اپنا رعب جمانے لگا کہ ایک تیر تیزی سے آیا اور اس کے جسم میں پیوست ہوگیا ۔ شیر درد سے کراہ اٹھا ۔ شیر گھوم کر اپنے دانتوں سے اس تیر کو نکالنے لگا ۔ لومڑی آئی اور تعجب سے پوچھا یہ کون تھا جو ہمارے شیر بہادر کو گھائل کر گیا ؟ شیر نے درد سے کراہتے ہوئے کہا ایسی بات نہیں ہے میں نے دشمن کو سمجھنے میں بھول کی ۔ وہ ہم سے زیادہ محفوظ اور طاقتور تھا ۔