دشمن کا سوال

پیارے بچو! حضرت علیؓ ایک دشمن سے جنگ لڑ رہے تھے آپؓ نے تلوار کا زور سے وار کیا اور اس کی تلوار دو ٹکڑے کردی ۔ آپ ؓ غیر مسلح شخص پر ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، اس لئے فوراً ہاتھ روک لیا ۔
وہ شخص کہنے لگا مجھے تلوار دو ، میں مقابلہ کروں گا۔ آ پ ؓ نے اسے اپنی تلوار دے دی ، وہ حیران ہوکر بولا:’’تعجب ہے آپ ؓ خود غیر مسلح ہوگئے۔‘‘ آپ ؓ نے جواب دیا :’’ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے مانگنے والے کا سوال رد کیا ۔ تم نے مجھ سے تلوار مانگی میرے پاس ایک ہی تلوار تھی اس لئے میں نے وہ تمہیں دے دی۔ یہ دیکھ کر وہ کافر مسلمان ہوگیا ۔