حیدرآباد 23 ستمبر (این ایس ایس) ریاستی حکومت تلنگانہ کے تمام سرکاری ملازمین کو اس دسہرہ تہوار پر 5.99 فیصد گرانی الاؤنسیس دیا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ ریاستی حکومت کے تمام ملازمین کو دسہرہ تہوار سے قبل 5.99 فیصد گرانی الاؤنس دیا جائے۔ اس ضمن میں جاری کئے جانے والے حکمنامہ کے مطابق تمام ملازمین کے کھاتوں میں براہ راست رقم جمع کردی جائے گی۔