دسہرہ کے موقع پر آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد

حیدرآباد۔/17جون، (پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش کے زیر اہتمام ضلع گنٹور میں امراوتی کے مقام پر 22اکٹوبر (دسہرہ تہوار ) کونئے دارالحکومت کی تقریب سنگ بنیاد منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سنگاپور اور جاپان کے وزرائے اعظم کو مدعو کیا گیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر پی رگھوناتھ ریڈی نے بتایا کہ حکومت نے 6000 کروڑ کے منصوبہ مصارف سے میٹرو ریل پراجکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ علاوہ ازیں کابینہ نے برقی پلانٹس کو سربراہی کیلئے گیس پر 14فیصد ویاٹ کی برخواستگی اور یکم جولائی سے نئی آبکاری پالیسی کے نفاذ کو منظوری دی ہے۔