دسہرہ پر عوام کو مبارکباد صدر کووند و دیگر کے پیامات

نئی دہلی، 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، صدر کانگریس سونیا گاندھی و دیگر قائدین نے شہریوں کو دسہرہ کے موقع پر آج مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تہوار اس عظیم قوم کے مشترک اقدار اور کلچر کا اظہار ہے۔ صدر نے اپنے پیام میں کہا کہ یہ تہوار بدی پر اچھائی کی فتح اور اخلاقی و روحانی اقدار کی طاقت کی علامت ہے۔ نائب صدر اور وزیراعظم نے بھی اپنے پیامات میں کہا کہ اچھائی کی جیت کا موقع بلاشبہ شہریوں کے لیے حوصلہ کی بات ہے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج تمام شہریوں کو نوراتری کے مہانومی کے موقع پر بھی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درگا کی 9 شکلوں کی پوجا کے یہ نوروزپورے جوش و خروش کے ساتھ ملک میں صدیوں سے منائے جارہے ہیں ۔
اور اس موقع پر سب کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا ہم اس موقع پر9 روز کا ورت رکھتے ہیں اور پوری عقیدت کے ساتھ عبادت کرتے ہیں ۔میری دعا ہے کہ اس تہوارکے ذریعہ ہمیں جسم،دل و دماغ کا صحیح استعمال کرنے اور معاشرے میں در آئی برائیوں اورخرابیوں کو ختم کرنے کی قوت عطاہو۔”