دسہرہ تہوار کے موقع پر آندھراپردیش کے دارالحکومت کی سنگ بنیاد تقریب

حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت ’امراوتی‘ کی تعمیر کے لئے دسہرہ کے موقع پر 22 اکٹوبر کو سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لئے ریاستی چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو کی دعوت کو وزیراعظم نریندر مودی نے قبول کرلیا ہے اور توقع ہے کہ وہ (مودی) سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نائیڈو نے جاپان کے وزیراعظم شن زو ایبے اور سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین کو بھی مدعو کیا تھا۔