دسویں پے رویژن کمیشن رپورٹ پر عمل آوری کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کے صدر جناب غلام محمد نائب صدور جی میسا راؤ ، انجم شافعی ، جنرل سکریٹری محمد علی اقبال سکریٹریز سید یسین ، ایم اے گلشنی آرگنائزنگ سکریٹری ایم اے شکور صدیقی جائنٹ سکریٹریز احمد عبدالحی اے وائی عباس خازن سردار گرمکھ سنگھ اور ارکان عاملہ نے چیف منسٹر ریاست تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد دسویں پے رویژن کمیشن کی رپورٹ پر عملی اقدامات کر کے جی او جاری کرنا چاہئے کیوں کہ پانچ سال کے بعد دسواں پے رویژن منعقد کیا گیا اور ایک سال کی مدت تک تمام مشاورت کے بعد کمشنر جناب کے اگروال نے حکومت کو رپورٹ پیش کی لیکن کافی مدت گزرنے کے باوجود ابھی تک حکومت کے نمائندوں نے اس پر عمل آوری نہیں کی ۔ اس تاخیر کی وجہ سے وظیفہ یابوں میں اضطراب کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔ لہذا چیف منسٹر اس سلسلہ میں خصوصی دلچسپی لے کر وظیفہ یابوں کی بے چینی کو دور کریں تو مناسب ہے اس سلسلے میں نمائندگی کی جاچکی ہے ۔