حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر ملوبٹی وکرامارکا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی صدر کل ہند کانگریس کمیٹی راہول گاندھی کی قیادت 2019 میںاقتدار پر آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جمہوریت نہیں رہ گئی ہے ۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے قائدین جو دستور کو تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں وہ قوم کے غدار ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کہا تھا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملک کے دستور کو تبدیل کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ اننت کمار ہیگڈے قوم کے غدار ہیں۔