دستوری عہدیداروں کی کاروں پر ریاستی پرچم پر عدالتی التواء

جموں ۔ یکم / جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر ہائیکورٹ کی ایک ڈیوژن بنچ نے بی جے پی کے قومی معتمد فاروق خان کی درخواست مفاد عامہ پر سنگل بنچ کے احکامات پر حکم التواء جاری کردیا ۔ سنگل بنچ نے ہدایت دی تھی کہ ریاست کا پرچم سرکاری عمارتوں اور دستوری عہدیداروں کی گاڑیوں پر لہرایا جائے۔ اس پر ایک سیاسی طوفان اٹھ کھڑا ہوا تھا ۔ جسٹس تاشی ربستان اور بنسی لال بھٹ نے سنگل بنچ کے فیصلہ کو چیالنج کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست پر مباحث کی سماعت کے بعد حکم التواء جاری کردیا ۔ تفصیلی حکم التواء ہنوز وصول نہیں ہوا ۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ جب تک ریاست ہندوستان کا حصہ ہے دونوں پرچم لہرائے جائیں گے ۔ اور ہمیں اس پر فخر بھی ہوگا ۔