نئی دہلی ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا اور چار سینئر ترین ججوں کے درمیان کیسوں کے الاٹمنٹ کے بارے میں جاریہ کشمکش کے پس منظر میں سپریم کورٹ کی پانچ جج والی دستوری بنچوں پر آدھار کے جواز سے متعلق کیس کے بشمول آٹھ کلیدی معاملوں کی سماعت 17 جنوری کو شروع ہوگی۔ یہ اطلاع فاضل عدالت کی ویب سائٹ پر پیش کی گئی ہے۔ فوجداری مقدمہ کا سامنا کرنے والے قانون ساز کو کس وقت نااہل قرار دیا جائے، یہ معاملہ بھی زیردوراں ہے۔