دستاویزی فلم پر امتناع‘ ہندوستان کی ’بین الاقوامی خودکشی‘

لندن۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے 16ڈسمبر کے دہلی اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کی دستاویزی فلم کے ملک میں نمائش پر امتناع عائد کرتے ہوئے ’’بین الاقوامی خودکشی‘‘ کی ہے ۔ فلم کی ہدایت کار لیسلی اڈون نے کہا کہ یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ اُن کا مقصد ہندوستان کو خراج تحسینپیش کرنا تھا جس نے ملک پر اٹھتی ہوئی انگلیوں کا غلط مطلب اخذ کیا ہے ۔ ’’ دختر ہندوستان ‘‘ فلم کی ڈائرکٹر لسلی اڈون نے کہا کہ میرا مقصد ہندوستان کو خراج تحسین کا تحفہ پیش کرنا تھا ۔ درحقیقت میں نے ہندوستان کی ستائش کی ہے اور ہندوستان کو ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جو دوسروں کیلئے قابل تکلیف مثالی نمونہ ہے ۔ اس ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے ۔