در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ہلاک

جموں 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف نے آج ایک مہلوک عسکریت پسند کی نعش دستیاب کی جو کتھوا ڈسٹرکٹ میں در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کے بعد ملی ۔ دریں اثناء ایک سینئر پولیس افیسر نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ کرول مہرا سرحد پر بی ایس ایف سے در اندازی کی کوشش کرنے والے کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا جس کی نعش آج مل گئی لیکن کوئی اسلحہ یا دیگر ساز و سامان برآمد نہیںہوا ۔ یاد رہے کہ پیر کے روز بی ایس ایف نے ہندوستان میں دراندازی کرنے والے ایک گروپ کی کوششوں کو ناکام کردیا تھا اور انہیں دوبارہ پاکستان کی جانب پسپا ہونا پڑا تھا ۔ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی نگرانی ہندوستانی فوجی گارڈس کرتے ہیں اور ریاست کی بین الاقوامی سرحد کی نگرانی بی ایس ایف کی ذمہ داری ہے ۔