دریائے کے مانیرو ترقیاتی کارپوریشن کا قیام

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : کریم نگر میں نشیبی مانیرو ڈیم پر دریائے مانیرو کے کنارے واقع علاقوں کو ترقی دیتے ہوئے خوبصورت بنانے کے لیے حکومت تلنگانہ نے آج مانیرو ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کی ہے ۔ پرنسپال سکریٹری محکمہ بلدی نظم و نسق اروند کمار نے آج کہا کہ اس پراجکٹ کے تحت دریاء کے دونوں کناروں کی تقریبا 100 ہیکڑ اراضیات پر تعمیرات کی جائیں گی ۔ جہاں سیر و سیاحت کے مقامات کو فروغ دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں چار لین پر بنی سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ رہائشی ، تجارتی زونس اور اسپورٹس سرگرمیوں کے مراکز قائم کئے جائیں گے ۔۔