حیدرآباد، 2اکتوبر (یواین آئی )ملک میں دریاوں کے تحفظ کے لئے جگی واسودیو کی زیرقیادت ایشا فاونڈیشن کی جانب سے چلائی جارہی تحریک کے حصہ کے طور پر شہر حیدرآباد کے نیکلس روڈ پیپلز پلازہ سے ریالی نکالی گئی جسے ریالی فار ریورس کا نام دیا گیا تھا ۔اس تنظیم کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں اس ریالی میں شرکت کرتے ہوئے دریاوں کے تحفظ کے لئے عوام میں بیداری پیدا کی ۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2030تک ملک میں صرف 50فیصد پانی ہی رہ جائے گا۔انہوں نے دریاوں کے تحفظ کے لئے اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے دریاوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانہ پر شجرکاری پر بھی زو ر دیا۔