ناگپور ۔ 15جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے ضلع اکولہ میں دریا کو صاف کرنے کیلئے شہریوں کے اقدام سے یہ مثال سامنے آئی ہے کہ ذخائر آب کے احیاء میں مدد دینے سے عوام کی کتنی ’’ جذباتی وابستگی‘‘ ہے ۔ اس کے نتیجہ میں اکولہ کی دریائے مورنا جو کائی اور دیگر کچرے کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل گندی ہوگئی تھی ‘ اس طرح ایک صاف دریا میں تبدیل کردی گئی اور بارش کے پانی کے بعد دریا بہنے لگی ۔173 کلومیٹر طویل دریا ئے مورنا ‘ دریائے پورنا کی ایک معاون ندی ہے اور ضلع آکولہ کیلئے سب سے بڑا وصیلہ آب ہے۔ دریا کی صفائی13جنوری سے ہر ہفتہ کی جارہی ہے ۔