حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : 754.38 میٹر طویل درگم چیرو کیبل برج کو ، جو ملک میں ایک بہت بڑا کیبل برج ہے ۔ 184 کروڑ روپئے کی لاگت سے عصری ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ اس میں تمام کاموں کو زمین کی سطح سے 20 میٹر اور زائد بلندی پر انجام دینا ہے جس کی وجہ پروڈکیٹویٹی کم ہورہی ہے ۔ برج کی تعمیر کے لیے اب اپر پائیلان کاموں کے لیے سیڈس ( ٹیلر میڈ سسٹم ) کی ضرورت ہے جو 5 تا 7 میٹر کے رینج میں ہیں ۔ اس کی ایستادگی کے لیے این سی سی آفس تا ان آربٹ مال سڑک کو بند کرتے ہوئے سڑک پر ہائر کپاسٹی کرین رکھتے ہوئے صرف ہفتہ کی رات یا اتوار کو ہی کام انجام دینا ہوگا ۔ اس برج کے کام یا ایکوپـمنٹ کو لانے کے کام رات 11 تا صبح 6 بجے انجام دینے ہوں گے ۔ حالانکہ کانکریٹ ڈے شفٹ میں تیار رہتا ہے لیکن سگمنٹ کا سٹنگ زیادہ تر ٹرانزٹ مکسر مومنٹ پر پابندی کے باعث رات کی شفٹ میں کی جاتی ہے ۔ یہ برج دنیا میں تیسرا بڑا برج ہے ۔۔