لکھنو / متھرا 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی اے ایس آفیسر ابھیشک سنگھ کو آج چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے ضلع متھورا میں دلت ٹیچر کے ساتھ مبینہ طور پر غیرانسانی سلوک روا رکھنے کی بناء معطل کردیا۔ وہ درگا شکتی ناگپال کے شوہر ہیں اور اِس سے پہلے اُن کی بحیثیت ایس ڈی ایم معطلی پر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ ابھیشک سنگھ کو متھرا کے مہاون علاقہ میں سب ڈیویژنل مجسٹریٹ مقرر کیا گیا تھا جہاں اُنھوں نے 55 سالہ دلت ٹیچر کے ساتھ مبینہ طور پر غیر انسانی سلوک روا رکھا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ چیف منسٹر نے اِس معاملہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اُنھیں فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا ہے۔