درگاہ میں نماز کیلئے خواتین کوریڈور کی تعمیر

اجمیر، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ غریب نوازؒ کے 805 ویں عرس کے دوران پہلی بار خواتین کونماز ادا کرنے کیلئے کوریڈور بنایا گیا ہے ۔مرکزی اقلیتی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جان عالم نے آج یہاں درگاہ میں تیار کرائے گئے خواتین نماز کوریڈور کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے پروٹوکول میں اجمیر پہنچے عالم نے عرس کی تیاریوں اور درگاہ کے احاطہ کا معائنہ کرکے ناظم کو ضروری ہدایت دیئے ۔انہوں نے درگاہ کمیٹی کے نایاب صدر جاوید پاریکھ ممبئی کی جانب سے تیار کرائے گئے خواتین نماز کوریڈور کا بھی معائنہ کیا۔ یہ درگاہ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ خواتین کی نماز کیلئے الگ سے جگہ مقرر کی گئی ہے ۔