ممبئی ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم خواتین نے آج ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے درگاہ حاجی علی کے ممنوعہ علاقہ میں داخلہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ یہ ہلچل خواتین بھکتوں کے ایک گروپ کی جانب سے شانی شنگنا پور مندر (مہاراشٹرا) کے گربھ گرہ نے پوجا کی اجازت دینے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔ مسلم خواتین گروپس کے کئی کارکن آج پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں درگاہ حاجی علی کے مزار شریف کے پاس جانے کی اجازت کا مطالبہ تحریر تھا۔ درگاہ پر سینکڑوں زائرین آیا کرتے ہیں۔ 18 جنوری کو ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ سبری ملائی مندر (کیرالا) میں خواتین کے داخلہ پر امتناع کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے اور حاجی علی مقدمہ کی سماعت 3 فبروری کو مقرر کی گئی تھی۔ `