کی جانب سے چادر پیش کی جائے گی
جئے پور ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : درگاہ اجمیر شریف پر صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے کل چادر پیش کی جائے گی ۔ پردیش کانگریس کمیٹی کی ترجمان ارچنا شرما نے بتایا کہ مرکزی وزیر سچن پائلٹ ، اے آئی سی سی سکریٹری مرزا ارشاد بیگ اور رکن پارلیمنٹ اشک علی ٹک کل اجمیر شریف پہنچ رہے ہیں ۔ وہ عرس حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے موقع پر سونیاگاندھی کی جانب سے چادر پیش کریں گے ۔۔