درگاہ اجمیر شریف میں بم کی جھوٹی اطلاع

جئے پور ۔ 21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اجمیر شریف کی درگاہ کے احاطہ کا تخلیہ کردیا گیا اور اس کی مکمل طور پر تلاشی لی گئی۔ جب کہ پولیس کو آج ایک ٹیلی فون وصول ہوئی جس میں کہا گیاتھا کہ درگاہ شریف میں بم نصب کیا گیا ہے ۔ اس ٹیلی فون کال کے وصول ہونے کے بعد اجمیر کی پولیس کے کنٹرول رول کے سپرنٹنڈنٹ وکاس کمار انسداد بم اسکواڈ کے ساتھ درگاہ شریف پہنچے اور تمام افراد کا تخلیہ کروا دیا ۔ درگاہ شریف کے احاطہ کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن کوئی بھی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ہوئی ۔ ٹیلی فون کرنے والی کی شناخت ہوچکی ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہاکہ آج درگاہ شریف میں بہت زیادہ ہجوم تھا لیکن پولیس نے اس مقام کا انتہائی اہم شخصیت کی آمد کے بہانے تخلیہ کروایا ‘عوام کو دہشت زدہ نہیں کیا گیا ۔ درگاہ کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے ۔