بھوپال، 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مندسور ضلع میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو جلد سے جلد سخت سزا ملے ، اس کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔ چوہان نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا کہ سات سال کی بچی کے ساتھ ہونے والی درندگی انتہائی افسوسناک ہے ۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے . پولیس نے اس کے خلاف ثبوت بھی اکٹھا کر چکی ہے ۔ اب حکومت کوشش کرے گی کہ معاملہ عدالت میں جلد پہنچے اور وہاں سماعت بھی جلدی ہو۔ چوہان نے مزید کہا کہ اس طرح کے درندوں کو مہذب معاشرے میں رہنے کا حق نہیں ہے اور ایسے لوگوں کو پھانسی سے کم سزا نہیں ہونی چاہئے ۔ انتظامیہ ملزم کے خلاف سخت سے سخت سزا دلانے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔