مئو10ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )درج فہرست ذات و قبائل ترمیمی بل کے سلسلے میں جاری احتجاج کے درمیان اترپردیش کے کابینہ وزیر سوامی پرساد موریا نے کہا کہ دہائی پرانے قانون میں کوئی نئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔مسٹر موریا نے اتوار کی شام نامہ نگاروں سے کہا کہ اس قانون سے کوئی بھی شخص بے وجہ پریشان نہیں ہوسکتا۔لیکن دلتوں کے خلاف زیادتی کرنے والے بھی بچ نہیں سکتے ۔ساتھی وزیر اور سبھاسپا مکھیا اوم پرکاش راجبھر کے ذریعہدرج فہرست ذات و قبائل ایکٹ سمیت تمام موضوعات پر حکومت کے خلاف بیان بازی پر انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل سرخیوں میں برقرار رہنے اور اپنی پارٹی کو زندہ رکھنے کے لئے طرح طرح کے بے تکے بیان دینے کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ بنایا گیا اتحاد ناجائز اور بغیر کسی مقصد کا ہے ۔ان کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے ،انہیں عوام سنجیدگی سے نہیں لینے والے ہیں۔کانگریس سمیت 21پارٹیوں کے بھارت بند کو انتخابی نوٹنکی بتایا اور کہا کہ 2019 میں بی جے پی کو 2014 سے بھی بڑی جیت حاصل ہونے والی ہے ۔