درجہ حرارت میں نمایاں کمی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : محکمہ موسمیات کے عہدیداران کے بموجب اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ کے چند مقامات اور رائلسیما کے ایک یا دو مقامات بارش یا بوندہ باندی ہوگی ۔ شہر حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں 30 جون تک مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا ۔ شہر کے بعض مقامات پر شام یا رات کو بارش ہونے کا امکان ہے ۔ اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت علی الترتیب 34 اور 24 ڈگری رہے گا۔