درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ تلنگانہ حکومت کا ریڈ الرٹ

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے آئندہ تین دنوں میں درجہ حرارت 45.1 تا 48.5 ڈگری کے درمیان پہونچنے کے پیش نظر ’ ریڈ الرٹ ‘ جاری کیا ہے ۔ حکومت نے عوام سے خواہش کی کہ وہ یومیہ 6 تا 7 لیٹر پانی کا استعمال کریں اور صبح 11 تا 4 بجے دن کے درمیان کھلے سورج میں نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے ۔۔