دربھنگہ میں دو دیسی بم برآمد

دربھنگہ، یکم جون (یو این آئی) بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھادرپور تھانہ علاقہ کے تارہ لاھي چوک سے پولس نے آج دو بم برآمد کیا۔پولس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر تارہ لاھي چوک پر لاوارث حالت میں پڑے دو مقامی بم برآمد کیئے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے بم کو ناکارہ کر دیا گیا ہے ۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیاکے خلاف معاملہ درج
دھار ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کی کوتوالی پولیس نے بھڑکانے والی خبریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے ۔ ایس پی دھار ویرندر سنگھ بگھیل نے بتایا کہ وہاٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ بھڑکانے والے پوسٹ کرنے والے ایک ملزم کی نشان دہی کر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ملزم کی پہچان جیتندر یادو(24) کوتوالی دھار کے رہنے والے کے طور پر کی گئی ہے ۔